لاس ویگاس میں کنسرٹ پروگرام پر حملے میں کوئی ہندوستانی متاثر نہيں ہوا: وزارت خارجہ

Oct 03, 2017 07:48 AM IST | Updated on: Oct 03, 2017 07:48 AM IST

نئی دہلی۔  وزارت خارجہ نے  کہا کہ امریکہ کے لاس ویگاس میں اتوار کی دیر شام کو ایک میوزک کنسرٹ پروگرام کے دوران ہونے والی فائرنگ میں کوئی ہندوستانی شہری متاثر نہيں ہوا ہے، جس میں کم از کم 58 افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ لاس ویگاس میں حملے کی زد میں آنے والوں میں کسی ہندوستانی شہری کے شامل ہونے کی کوئي رپورٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سان فرانسسکو میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کررہا ہے۔

لاس ویگاس میں کنسرٹ پروگرام پر حملے میں کوئی ہندوستانی متاثر نہيں ہوا: وزارت خارجہ

لاس ویگاس کے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ جیسے ہی پولیس کو ’منڈالے بے‘ کے کیسینو کے باہر فائرنگ کی اطلاع ملی تو پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز