ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کا اچانک دورہ کشمیر، آرمی پبلک اسکول کے طلبہ کے ساتھ بات چیت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مشہور و معروف کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی نے بدھ کے روز یہاں بادامی باغ علاقہ میں واقع فوج کی چنار کور کے ہیڈکوارٹر کا اچانک دورہ کرکے آرمی پبلک اسکول کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔

Nov 23, 2017 05:48 PM IST | Updated on: Nov 23, 2017 05:48 PM IST

سری نگر: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مشہور و معروف کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی نے بدھ کے روز یہاں بادامی باغ علاقہ میں واقع فوج کی چنار کور کے ہیڈکوارٹر کا اچانک دورہ کرکے آرمی پبلک اسکول کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔ دھونی جنہیں فوج نے لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک عطا کیا ہے، کے دورے کے بارے میں میڈیا کو اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ چنار کور نے مشہور کرکٹر کے دورے کے دوران لی گئیں متعدد تصویریں گذشتہ شام اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ کیں۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ دھونی نے طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران پڑھائی اور سپورٹس کی اہمیت بیان کی۔

چنار کور نے ٹویٹ میں کہا ’لیفٹیننٹ کرنل (اعزازی) مہندر سنگھ دھونی نے آرمی پبلک اسکول سری نگر کے پرجوش طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پڑھائی اور اسپورٹس کی اہمیت بیان کی‘۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ طلباء مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ بات چیت اور یادگار تصویریں کھینچنے کے دوران انتہائی پرجوش نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر دھونی نے فوجی عہدیداروں اور جوانوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کا اچانک دورہ کشمیر، آرمی پبلک اسکول کے طلبہ کے ساتھ بات چیت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز