قریشی برادری کو معاشی ، سماجی اور تعلیمی طور پر تباہ کرنے کی پالیسی پہ نظر ثانی کرے یوگی حکومت :عزیز قریشی

Nov 15, 2017 11:09 PM IST | Updated on: Nov 15, 2017 11:10 PM IST

لکھنو: اترپردیش،اتراکھنڈ اور میزورم کے سابق گورنر داکٹر عزیز قریشی نے قریشی برادری پر ہونے والے ظلم زیادتیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اترپردیش سے مطالبہ کیا کہ وہ قریشی برادری کو معاشی،سماجی اور تعلیمی طور پر تباہ برباد کرنے کی اپنی پالیسی پہ نظر ثانی کرے اور قریشی برادری کو مکمل تباہی اور بربادی کے غار سے نکا لنے کے اقدامات کرے۔

ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ نئی صوبائی سرکار آنے کے بعد اور گوشت کی تجارت پر لگی مختلف پابندیوں سے اس کا کاروبار کرنے والے معصوم لوگوں کو قتل کئے جانے کے واقعات سرکار کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہیں۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہے کہ مرکزی حکومت کی وارنگ کے باوجود حملےبند نہیں ہو رہے ہیں ۔

قریشی برادری کو معاشی ، سماجی اور تعلیمی طور پر تباہ کرنے کی پالیسی پہ نظر ثانی کرے یوگی حکومت :عزیز قریشی

مسٹر عزیز نے کہا وزیرعلیٰ یو گی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام شکایتوں کی جانچ کرائیں اور قریشی برادری کو عزت و خودداری کے ساتھ پہلے کی طرح قانونی دائرے میں اپنا کام کرنے کا موقع فراہم کریں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز