گجرات انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کئے جانے پر چدمبرم کی تنقید ، الیکشن کمیشن نے مودی دے دیا ہے اختیار

Oct 20, 2017 12:20 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 12:20 PM IST

نئی دہلی: ہماچل پردیش کے ساتھ ساتھ گجرات میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے آج کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہی وزیراعظم کو اپنی ریلی میں گجرات انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کا اختیار دیا ہے۔

ایک سے زیادہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ’’ حکومت گجرات کی طرف سے تمام تر رعایات کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن سے اس کی توسیعی چھٹی کے بعد رجوع کیا جائے گا ۔ کمیشن نے وزیراعظم کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ اپنی آخری ریلی میں انتخابی تاریخوں کا اعلان کردیں (اور الیکشن کمیشن کو براہ کرم باخبر رکھیں)‘‘ ۔

گجرات انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کئے جانے پر چدمبرم کی تنقید ، الیکشن کمیشن نے مودی دے دیا ہے اختیار

سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم ۔ پی ٹی آئی

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پچھلے ہفتہ ہماچل اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان تو کردیا تھا لیکن گجرات الیکشن کی تاریخیں نہیں بتائی گیئں۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے مرکز کے دباؤ میں آکر ایسا کیا ہے تاکہ گجرات حکومت کو الیکشن سے پہلے لبھانے والے اعلانات کرنے کا موقع مل جائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز