سابق امریکی صدر براک اوباما کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات ، اچھا دوست قرار دیا

Dec 01, 2017 10:22 PM IST | Updated on: Dec 01, 2017 10:22 PM IST

نئی دہلی : سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں ’اچھا دوست‘ کہا۔مسٹر اوباما یہاں ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لئے آئے ہیں ۔ ملاقات کے بعد،مسٹر مودی نے ٹویٹر پر کہا: ’’سابق صدر براک اوباما سے مل کر بہت خوشی ہوئی ۔ ملاقات کے دوران مسٹر اوباما نے مسٹر مودی کو اپنے اوباما فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکی تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ کے 44 ویں صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے مسٹر اوباما اور مسٹر مودی کی دوستی ہوئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 20 جنوری کو مسٹر اوباما کےاپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد یہ دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات تھی۔ ستمبر 2014 اور ستمبر 2016 کے درمیان دونوں رہنماؤں نے آٹھ مرتبہ ملاقات کی۔ اوباما، ہندوستان، چین اور فرانس کے دورہ پر ہیں۔ ہندوستان کے بعد، وہ چین کا دورہ کریں گے۔ اوباما نے یہاں تبتی روحانی گرودلائی لاما سے بھی ملاقات کی۔

سابق امریکی صدر براک اوباما کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات ، اچھا دوست قرار دیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز