وزیر اعظم مودی پسند ، لیکن ہندستانی معیشت میں اصلاحات کیلئے منموہن سنگھ کی خدمات ناقابل فراموش : اوباما

Dec 01, 2017 10:32 PM IST | Updated on: Dec 01, 2017 10:32 PM IST

نئی دہلی : امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’ہندستان کے لئے ویژن‘ کی تعریف کی اور ہندستانی معیشت میں اصلاحات کے لئے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی خدمات کو بھی ناقابل فراموش بتایا۔ مسٹر اوبامہ نے یہاں ایچ ٹی لیڈر شپ سمٹ میں صحافی کرن تھاپر کے ذریعہ مسٹر مودی کے بارے میں انکی رائے پوچھے جانے پر کہاکہ ’’میں انھیں پسند کرتا ہوں ،لیکن میں ڈاکٹر سنگھ کا بھی بہت بڑا مداح ہوں ۔‘‘انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی کا اپنے ملک کے لئے ایک ویژن ہے اور وہ بہت سے شعبوں میں متعدد طریقے سے تجدیدکاری کررہے ہیں ،لیکن ڈاکٹرسنگھ نے اپنے دوراقتدارمیں کئی انقلابی قدم اٹھائے ،جیسے ملک کی معیشت کو دنیا کے لئے کھولنا، جو انتہائی اہم قدم ہے ۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ اور مسٹر مودی کے دوراقتدار میں ہندستان اور امریکہ کے رشتے بہت ہی مضبوط ہوئے ہیں ۔ہندستان اور امریکہ دونوں جمہوریتیں ہیں اور میراکام جوبھی اقتدار میں ہے ،اسکے ساتھ کام کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی اور ڈاکٹر سنگھ دونوں ان کے ساتھ ایماندار اور کھلاذہن رکھتے تھے اور دونوں نے ملک کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں ۔ڈاکٹر سنگھ نے معاشی اصلاحات کیں اور مسٹر مودی نے پیرس معاہدہ کرایا اور دونوں کے لئے ہمت اور حوصلہ کی ضرورت تھی ۔

وزیر اعظم مودی پسند ، لیکن ہندستانی معیشت میں اصلاحات کیلئے منموہن سنگھ کی خدمات ناقابل فراموش : اوباما

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز