جموں وکشمیر کے کپواڑہ میں مارے گئے چار درانداز، ناکام ہوئی دراندازی کی کوشش

Apr 10, 2017 10:19 AM IST | Updated on: Apr 10, 2017 11:43 AM IST

جموں۔ جموں میں دراندازی کی کوشش کرنے والے چار دراندازوں کو فوج نے مار گرایا ہے۔ معلومات کے مطابق جموں و کشمیر میں کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں پاکستان کے درانداز دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ سری نگر میں ضمنی الیکشن کے دوران ہوئے تشدد کے کچھ گھنٹوں بعد دراندازوں نے کیرن میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش کی۔ فوج نے پیر کی صبح جانکاری دی کہ دراندازی کی کوشش ناکام کرتے ہوئے چار دراندازوں  کو مار دیا گیا۔

اس سے پہلے سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات کے دوران بھڑکے تشدد کے دوران سیکورٹی فورسیز کی کارروائی میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بتا دیں کہ یہاں ووٹنگ کے دوران 200 سے زیادہ پرتشدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

جموں وکشمیر کے کپواڑہ میں مارے گئے چار درانداز، ناکام ہوئی دراندازی کی کوشش

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز