گریٹر نوئیڈا: سرخیوں میں چھائے رہنے والے جیور اجتماعی عصمت دری معاملہ میں چار افراد گرفتار

جیور کے سرخیوں میں چھائے رہنے والے اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے میں پولیس نے بڑی کامیابی کا دعوی کیا ہے۔

Jul 23, 2017 02:18 PM IST | Updated on: Jul 23, 2017 02:18 PM IST

گریٹر نوئیڈا: جیور کے سرخیوں میں چھائے رہنے والے اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے میں پولیس نے بڑی کامیابی کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے میں گزشتہ رات ایک تصادم کے بعد چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اسی سال 24 مئی کو ایک خاندان کے آٹھ افراد موٹرگاڑی میں اپنے ایک بیمار عزیز کو دیکھنے جا رہے تھے۔ جیور بلند شہر روڈ پر سابوٹا کے پاس خاندان سے لوٹ پاٹ کی گئی اور چار خواتین کے ساتھ عصمت دری بھی کی گئی ۔

مخالفت کرنے پر خاندان کے ایک فرد کو بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور ان سے لوٹ پاٹ بھی کی۔ پولیس کے خصوصی اطلاع ملی تھی کہ کچھ بدمعاش کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی کوشش میں ہیں۔ پولیس نے جال بچھایا اور مڈبھیڑکے بعد چار بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

گریٹر نوئیڈا: سرخیوں میں چھائے رہنے والے جیور اجتماعی عصمت دری معاملہ میں چار افراد گرفتار

علامتی تصویر

ایک بدمعاش کو گولی لگی ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بدمعاش باوریا گروہ کے ہیں۔ بدمعاشوں کے نام راکیش، جے سنگھ، دیپک اور راجو بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز