فدائین حملہ ناکام ، 4 دہشت گرد شمالی کشمیر میں سی آر پی ایف کے ہاتھوں ہلاک

Jun 05, 2017 11:14 AM IST | Updated on: Jun 05, 2017 11:14 AM IST

سری نگر۔ مستعد سنٹرل ریزرو پولس فورس(سی آر پی ایف) نے آج شمالی کشمیر میں ایک بڑے فدائین حملے کو ناکام کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے بندی پورہ ضلع میں صبح 03:45بجے اچانک ہی دہشت گردوں نے فدائین حملہ کردیا ۔ مستعد سی آرپی ایف اہلکاروں نے اس حملے کو نہ صرف ناکام کر دیا بلکہ جوابی کاروائی کرتے ہوئے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ڈائرکٹر جنرل آف پولس ( ڈی جی پی) ڈاکٹر ایس پی وید نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے آج علی الصبح سمبل واقع 45سی آرپی ایف بٹالین پر اچانک فدائین حملہ کر دیا۔پہلے سے ہی ہرخطرے سے نمٹنے کو تیار بٹالین نے اس حملے کا دفاع کرتے ہوئے جوابی کاروائی میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکورٹی فورسز نے ایک گھنٹے کی کاروائی کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی۔

فدائین حملہ ناکام ، 4 دہشت گرد شمالی کشمیر میں سی آر پی ایف کے ہاتھوں ہلاک

پی ٹی آئی

ڈاکٹر وید نے کہا کہ پولس کی مزید کمک طلب کی گئی ہے اور پورے خطے میں تلاشی مہم چلائی گئی جس میں چار دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تمام دہشت گرد غیر ملکی نظر آتے ہیں ۔ ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز