جامعہ ملیہ اسلامیہ میں خواجہ سراوں کو ملے گی مفت تعلیم

Aug 04, 2017 08:47 PM IST | Updated on: Aug 04, 2017 08:47 PM IST

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے فاصلاتی نظام تعلیم ( ارجن سنگھ سینٹر ) میں خواجہ سراوں کو مفت میں تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جو سال رواں کے نئے تعلیمی سیشن سے شروع ہوچکا ہے ۔ حالانکہ ابھی تک کسی نے بھی داخلہ فارم جمع نہیں کیا ہے۔

اس ملک میں ہر انسان کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے ، خواہ وہ کسی بھی مذہب یا ذات سے تعلق رکھتا ہو، اسی کے پیش نظر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے فاصلاتی سینٹر ارجن سنگھ میں خواجہ سراوں کے لئے مفت میں تعلیم شروع کیا ہے۔یہ سلسلہ اس نئے تعلیمی سیشن سے شروع کیا گیا تاکہ ان کو بھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں خواجہ سراوں کو ملے گی مفت تعلیم

واضح رہے کہ ارجن سنگھ سینٹر سے ہر سال کم و بیش 20 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات استفادہ کرتے ہیں اور اس سال سینٹر نے اس حد سے اوپر پہنچے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ سینٹر کے اس پہل کا جامعہ برادری کے لوگوں نے بھی خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ یہ قدم اس کمیونٹی کےلئے بہتر ہے اور انہیں بھی تعلیم کے ذریعہ معاشرے میں عزت اور پہچان بنانے کا موقعہ ملے گا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز