فلم پدماوتی تنازع : سپریم کورٹ میں فلم کی ریلیز روکنے کیلئے نئی عرضی داخل ، منگل کو ہوگی سماعت

متنازعہ فلم ’پدماوتی‘ کو بیرون ملک میں آئندہ یکم دسمبر کو ریلیز کرنے سے روکنے کے متعلق ایک نئی عرضی آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے

Nov 23, 2017 05:23 PM IST | Updated on: Nov 23, 2017 05:24 PM IST

نئی دہلی: متنازعہ فلم ’پدماوتی‘ کو بیرون ملک میں آئندہ یکم دسمبر کو ریلیز کرنے سے روکنے کے متعلق ایک نئی عرضی آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے، جس پر منگل کو سماعت ہوگی۔ پیشہ سے وکیل منوہر لال شرما نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے معاملہ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے دلیل دی کہ فلم سازوں نے اس فلم کے گانوں اور پرومو کو سنسر بورڈ کی مبینہ طورپر منظوری کے تعلق سے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔

ان کی دلیل سننے کے بعد بنچ نے کہاکہ وہ اس معاملہ میں منگل (28نومبر) کو سماعت کرے گی۔ جج مشرا نے مسٹر شرما سے کہاکہ وہ فی الحال اس سلسلہ میں باضابطہ طورپر عرضی داخل کریں۔مسٹر شرما نے بیرون ملک پدماوتی کی ریلیز پر روک لگانے کے ساتھ ساتھ عدالت کو گمراہ کرنے کے لئے فلم سازوں کے خلاف فوجداری مقدمہ شروع کرنے کی بھی بنچ سے درخواست کی ہے۔

فلم پدماوتی تنازع : سپریم کورٹ میں فلم کی ریلیز روکنے کیلئے نئی عرضی داخل ، منگل کو ہوگی سماعت

خیال رہے کہ کچھ مناظر کو ہٹانے سے متعلق مسٹر شرما کی ایک عرضی کی سماعت سے عدالت نے گزشتہ دنوں انکار کردیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز