شادی کے 3 دن بعد دلہن کا اغوا ، بندوق کی نوک پر پہلی بیوی نے کرائی اجتماعی عصمت دری

دلہن کے اغوا کے بعد بندوق کی نوک پر اس کی اجتماعی عصمت دری کے الزام لگے ہیں۔

Sep 22, 2018 04:00 PM IST | Updated on: Sep 22, 2018 04:38 PM IST

انبالہ میں ایک شخص کو دوبارہ شادی کرنا کتنا مہنگا پڑ گیا جس کا خمیازہ اس کی نئی دلہن کو بھی بھگتنا پڑا۔ شادی کے صرف تین دن بعد ہی ایک نئی دلہن کو اغوا کر کے ہتھیاروں کی نوک پر اس کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں متاثرہ کے شوہر کی سابق اہلیہ اور بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں کورٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائےگا۔

بتا دیں کہ دلہن کے اغوا کے بعد بندوق کی نوک پر اس کی اجتماعی عصمت دری کے الزام لگے ہیں۔ وہ بھی شادی کے محض 3 دن کے بعد ۔ یہ معاملہ کسی فلمی کہانی کے سیاہ باب سے کم نہیں ہے۔ ا س کہانی کو بیان کرتے ہوئے متاثرہ اور اس کے کنبے کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

شادی کے 3 دن بعد دلہن کا اغوا ، بندوق کی نوک پر پہلی بیوی نے کرائی اجتماعی عصمت دری

امبالہ میں نئی دلہن کی اجتماعی عصمت دری

Loading...

کئی مرتبہ سماجی پنچایتیں بھی ہوئیں لیکن بات نہیں بنی اور گزشتہ سال دسمبر میں اس سے طلاق ہو گیا۔ اب 14 ستمبر کو متاثرہ کے نانا نے بتایا کہ ان کے نواسے کی دوبارہ شادی کی گئی۔ یہ خبر نواسے کی پہلی بیوی کو کہیں سے پتہ چل گئی اور وہ یہاں انبالہ آ دھمکے۔ یہاں آکر انہوں نے ہتھیاروں کے دم پر پہلے پورے کنبے کو پیٹا ، گھر میں لوٹ پاٹ کی اور پھر نواسے اور اس کی نئی نویلی دلہن کو اغوا کر کے اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے۔ راستے میں ان لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور منھ کھولنے پر جان سےمارنے کی دھمکی بھی دی۔ انبالہ میں کنبے نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں فوج کی پریڈ پر دہشت گردانہ حملہ 8 جوانوں کی موت ، 20 سے زائد زخمی

پرنسپل اور ٹیچر 9 مہینے تک کرتے رہے 5 ویں کلاس کی طالبہ کا ریپ، لیتے تھے سیلفیاں، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف

بگ باس سے پہلے اس وجہ سے چرچا میں تھیں نہیا پپینڈسے ، وزن گھٹا کر دکھایا تھا یہ بولڈ انداز

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز