اب فریدآباد میں مویشی تاجر مستقیم اوراس کے ساتھیوں کی گئو رکشکوں نے کی پٹائی ، پیسہ لوٹنے کی بھی کوشش

Jul 14, 2017 12:21 PM IST | Updated on: Jul 14, 2017 12:21 PM IST

فرید آباد : بیف کے نام پر گئو رکشکوں کی غنڈہ گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تازہ معاملہ فریدآباد میں پیش آیا ہے جہاں گئو رکشکوں نے ایک تاجر اور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ جم کر مار پیٹ کی ۔ یہی نہیں حملہ آوروں نے مویشی تاجر کی داڑھی نوچ کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی تبصرے بھی کئے ۔ تاہم رات میں گشت پر نکلی پولیس پی سی آر وین کو دیکھ کر حملہ آور فرار ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق سنجے کالونی، پلول کے رہنے والے مستقیم مویشی تاجر ہیں۔ مستقیم کے مطابق بدھ کو وہ اپنے ساتھی عارف اور شوقین کے ساتھ ایک بھینس کو لے کر فروخت کیلئے دہلی گئے تھے۔ ڈیڑھ لاکھ روپے کی بھینس فروخت کے بعد وہ ساتھیوں کے ساتھ اپنی وین سے پلول واپس آ رہے تھے۔

اب فریدآباد میں مویشی تاجر مستقیم اوراس کے ساتھیوں کی گئو رکشکوں نے کی پٹائی ، پیسہ لوٹنے کی بھی کوشش

علامتی تصویر

جمعرات کی صبح تقریبا تین بجے وہ مجیسرموڑ پر پہنچے تو وہاں سات آٹھ موٹر سائیکل پر 10-15 لوگ ہاتھ میں ڈنڈے لئے ہوئے کھڑے نظر آئے۔ ان لوگوں نے ان کی پک اپ کے پیچھے اپنی موٹر سائیکل لگا دی۔ایلسن موڑ پر ان لوگوں نے موٹر سائیکل آگے لگا کر انہیں پک اپ روکنے پر مجبور کردیا ۔ جیسے ہی وہ رکے موٹر سائیکل سے اترے نوجوانوں نے ڈنڈے مار کر پک اپ کا شیشہ توڑ دیا۔

مستقیم کے مطابق ایک حملہ آور نے ان کی داڑھی پکڑ کر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والی تبصرے کئے ۔ دو لوگوں نے عارف اور شوقین کے پاؤں پر چھڑی اور ڈنڈوں سے وار کیا تو دونوں وہیں گر پڑے۔ مستقیم کے مطابق حملہ آور چلا کر کہہ رہے تھے کہ وہ بلبھ گڑھ گیو رکشا ٹیم کے اراکین ہیں۔

ان لوگوں نے سب کی جم کر پٹائی کی اور روپے لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم اسی دوران ادھر سے پولیس گشت ٹیم گزری تو حملہ آور فرار ہو گئے۔ایس ایچ او سیکٹر 55 تھانہ انسپکٹر نریندر سانگوان نے بتایا کہ مستقیم کے کیس میں ڈکیتی، مارپیٹ، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے، وغیرہ دفعات میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز