شوپیان میں  16 سالہ نوجوان گوہر احمد ڈار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ، علاقہ میں کشیدگی ، جانچ شروع

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان سے اتوار کے روز ایک 16 سالہ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

Aug 20, 2017 05:47 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 05:47 PM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان سے اتوار کے روز ایک 16 سالہ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیان کے ناگہ بل نامی گاؤں میں اتوار کی صبح اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب مقامی لوگوں نے ایک میوہ باغ میں ایک نوجوان کی لاش پڑی ہوئی دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہلوک نوجوان کی شناخت بعدازاں گوہر احمد ڈار ولد عبدالرحمان ڈار ساکنہ ارپورہ کے بطور کی گئی۔

شوپیان میں  16 سالہ نوجوان گوہر احمد ڈار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ، علاقہ میں کشیدگی ، جانچ شروع

علامتی تصویر

انہوں نے بتایا کہ طبی اور قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد مہلوک نوجوان کی لاش اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گوہر احمد کے سر پر گولیاں کے کئی نشان پائے گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ مہلوک نوجوان ہفتہ کی شام کو اپنے گھر سے گھر سے نکلا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گوہر احمد کی ہلاکت کے سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز