اجتماعی عصمت دری کے ملزم پرجاپتی گرفتار، 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجے گئے

Mar 15, 2017 09:08 AM IST | Updated on: Mar 15, 2017 05:43 PM IST

لکھنؤ۔  پچھلے پندرہ دنوں سے پولیس کو چکمہ دے رہے اجتماعی عصمت دری کے ملزم اترپردیش کے رخصت پذیر وزیر ٹرانسپورٹ گایتر ی پرساد پرجاپتی کو لکھنؤ پولیس نے آج گرفتار کرکے چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ اس معاملے میں چھ نامزد ملزمین کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔ سینئر ایس پی میزل سونی نے بتایا کہ اس معاملے میں سات ملزم نامزد تھے۔ مفرور گایتری پرساد پرجاپتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے پرجاپتی کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔

پرجاپتی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سچائی کا پتہ لگانے کے لئے عدالت ان کا نارکو ٹسٹ کرانے کا حکم دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ اس واقعہ کے سلسلے میں میرا اور متعلقہ خاتون کا نارکو ٹسٹ کرایا جائے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو جائے گا۔

اجتماعی عصمت دری کے ملزم پرجاپتی گرفتار، 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجے گئے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز