Live Results Assembly Elections 2018

فریاد لے کر یوگی دربار پہنچا گایتری پرجاپتی کا خاندان، نہیں ہوئی سی ایم سے ملاقات

لکھنئو۔ نابالغ لڑکی سے گینگ ریپ معاملے میں جیل میں بند اکھلیش سرکار کے قد آور وزیر گایتری پرجاپتی کا خاندان پیر کو فریاد لے کر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے 5 کالی داس مارگ واقع سرکاری رہائش گاہ پر پہنچا۔

May 01, 2017 11:58 AM IST | Updated on: May 01, 2017 11:58 AM IST

لکھنئو۔ نابالغ لڑکی سے گینگ ریپ معاملے میں جیل میں بند اکھلیش سرکار کے قد آور وزیر گایتری پرجاپتی کا خاندان پیر کو فریاد لے کر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے 5 کالی داس مارگ واقع سرکاری رہائش گاہ پر پہنچا۔ لیکن وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ گایتری پرجاپتی کی بیوی مہرشی دیوی اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ وزیر اعلی کے جنتا دربار میں فریاد لے کر پہنچی تھیں۔ خاندان کا کہنا ہے کہ گایتری کو جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ہے۔

گایتری پرجاپتی کی بیٹی سدھا نے کہا، "میرے والد بے قصورہیں، انہیں جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ ہمارے پاس اس کے ثبوت بھی ہیں، لڑکی نے خود کہا ہے کہ وہ گایتری پرجاپتی کو نہیں جانتی اور نہ ہی اس نے ایف آئی آر لکھوائی ہے۔ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعلی سے انصاف کی اپیل لگانے آیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اس معاملے میں مداخلت کریں۔

فریاد لے کر یوگی دربار پہنچا گایتری پرجاپتی کا خاندان، نہیں ہوئی سی ایم سے ملاقات

Loading...

گایتری پرجاپتی کی بیوی مہرشی دیوی نے کہا، "ہماری ملاقات ایک وزیر سے ہوئی۔ انہوں نے ہمیں ہر ممکن مدد دینے کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ ان کا پیغام وزیر اعلی تک پہنچا دیا جائے گا۔ اس سے پہلے لکھنؤ کورٹ نے چھیڑ چھاڑ کے ایک معاملے میں سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر اور ریپ کے ملزم گایتری پرساد پرجاپتی کو 12 مئی تک کے لئے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز