خواتین کے لئے گوا سب سے محفوظ مقام، بہار، جھارکھنڈ درجہ بندی میں نیچے

نئی دہلی۔ گوا ہندوستان میں خواتین کے لئے سب سے محفوظ ریاست ہے۔ اس کے بعد کیرل، میزورم، سکم اور منی پورہیں۔

Nov 02, 2017 12:09 PM IST | Updated on: Nov 02, 2017 12:09 PM IST

نئی دہلی۔ گوا ہندوستان میں خواتین کے لئے سب سے محفوظ ریاست ہے۔ اس کے بعد کیرل، میزورم، سکم اور منی پورہیں۔ وہیں، خواتین کے لئے سب سے غیر محفوظ ریاستوں میں بہار، جھارکھنڈ اور اترپردیش ہیں۔ دلی بھی اس معاملہ میں کافی نیچے ہے۔

پلان انڈیا نے اس رپورٹ کو تیار کیا ہے اور خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت نے اسے بدھ کو جاری کیا۔ ملک کا پہلا جینڈر ولنربلٹی انڈیکس (جی وی آئی) خواتین کو درپیش جن چیلنجوں کو بتا رہا ہے ان میں تعلیم، صحت، غربت اور تشدد سے حفاظت ہے۔

خواتین کے لئے گوا سب سے محفوظ مقام، بہار، جھارکھنڈ درجہ بندی میں نیچے

فائل فوٹو

بتا دیں کہ انڈیکس میں 0 اور 1 کے بیچ پوائنٹس دئیے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں جہاں گوا کا جی وی آئی انڈیکس 0.656 ہے۔ وہیں، قومی انڈیکس 0.5314 ہے۔ وہ ریاستیں جو نمبر 1 کے قریب ہیں وہ زیادہ بہتر ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز