اترپردیش میں اب جرمن سیاح پر حملہ ، دو ہفتہ پہلے ہی سوئس جوڑے کی رحمی سے کی گئی تھی پٹائی

Nov 05, 2017 08:02 PM IST | Updated on: Nov 05, 2017 08:02 PM IST

سون بھدر : اترپردیش میں آگرہ کے نزدیک فتح پور سیکڑی میں دو ہفتہ قبل سیلفی لینے سے منع کرنے پر سوئس جوڑے کی پٹائی کے بعد ایک سون بھدر ضلع میں ایک جرمن سیاح پر حملہ کی خبر سامنے آئی ہے، ہولگر ایرک نامی جرمن شخص اگوری قلعہ دیکھنے کیلئے جارہا تھا کہ رابرٹس گنج اسیٹشن پر اس پر حملہ کردیا گیا۔ تاہم حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادھر ملزم امن یادو کا کہنا ہے کہ جرمن شہری نے ہی اسے پہلے تھپڑ مارا تھا جب وہ اس کا استقبال کررہا تھا ۔ امن نے کہا کہ جب میں نے جرمن سیاح کو ویلکم ٹو انڈیا کہا تو اس نے مجھے تھپڑ ماردیا ۔ یہی نہیں اس نے مجھ پر تھوکا بھی۔

اترپردیش میں اب جرمن سیاح پر حملہ ، دو ہفتہ پہلے ہی سوئس جوڑے کی رحمی سے کی گئی تھی پٹائی

حملہ میں ہولگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ ایلگر نے میڈیا سے زیادہ بات تو نہیں کی صرف اتنا کہا کہ ہندوستان میں قانون ہے ، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پرائیویسی بنیادی حق ہے ، اس لئے مجھے پریشان نہ کریں ، میں یہاں ایف آئی آر درج کرا رہاہوں صرف ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز