آئی اے ایس افسر مکیش پانڈے نے کی خود کشی ، سسر نے کہا : معلوم ہوتا کہ داماد بزدل ہے تو کبھی شادی نہیں کرتا

Aug 11, 2017 10:12 AM IST | Updated on: Aug 11, 2017 10:12 AM IST

غازی آباد :  اترپردیش کے غازی آباد میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) بہار کیڈر 2012 کے آفیسر مکیش پانڈے کی لاش غازی آباد-مراد نگر ریلوے لائن پر پڑی ملی۔  سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی)کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ رات 11 بجے جی آر پی کنٹرول کو اطلاع ملی کہ غازی آباد-مراد نگر ریلوے لائن پر ایک لاش پڑی ہے۔پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر تلاشی لی تو ان کی جیب سے آئی کارڈ ملا جس سے ان کی شناخت آفیسر کالونی کٹیہار (بہار) کے رہنے والے بہار کیڈر 2012 کے آئی اے افسر مکیش پانڈے (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کی جیب سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے جس سے یہ خودکشی کا معاملہ لگ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر پانڈے بکسر میں ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے تعینات تھے۔ ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔موصولہ اطلاع پر پولیس کے سینیئر افسران نے جائےواقعہ کا معائنہ کیا۔ اس معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔   دیر رات جائے مکیش کی اہلیہ ، ساس، سسر اور سالا حادثہ پر پہنچ گئے ۔  خودکشی کی وجہ خاندانی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔

آئی اے ایس افسر مکیش پانڈے نے کی خود کشی ، سسر نے کہا : معلوم ہوتا کہ داماد بزدل ہے تو کبھی شادی نہیں کرتا

غازی آباد کے ڈی ایم منستی ایس کے مطابق جمعرات کی صبح ہی مکیش پانڈے دہلی پہنچے تھے ۔ وہ یہاں لیلا ہوٹل میں ٹھہرے تھے ۔ دہلی پولیس سے معلومات ملی ہے کہ انہوں نے پہلے لیلی پیلیس ہوٹل کی بالکنی سے کود خودکشی کی کوشش کی تھی ۔ اگرچہ لوگوں نے انہیں روک لیا تھا۔ ادھر سسر نے روتے ہوئے کہا کہ اگر پتہ ہوتا کہ داماد اتنا بزدل ہے تو اس سے کبھی بیٹی کی شادی نہیں کرتے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز