میرے سمجھانے پر بھی نہیں مانی مایاوتی اور راجیہ سبھا کی رکنیت سے دیدیا استعفی : غلام نبی آزاد

Jul 18, 2017 10:20 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 10:20 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ انہوں نے بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کی لیڈر مایاوتی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی اور راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

مسٹر آزاد نے آج صحافیوں سے کہا ’’محترمہ مایاوتی ایوان میں اپنی بات رکھنے کا موقع نہ ملنے سے بہت دکھی تھیں۔ میں انہیں سمجھانے کی بہت کوشش کرتا رہا لیکن وہ انتہائی دکھی تھیں اور انہوں نے میری بات نہیں مانی اور استعفی دے دیا‘‘۔

میرے سمجھانے پر بھی نہیں مانی مایاوتی اور راجیہ سبھا کی رکنیت سے دیدیا استعفی : غلام نبی آزاد

کانگریسی لیڈر نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دلت، خواتین اور اقلیت مخالف ہے۔ ملک میں دلتوں، اقلیتوں اور خواتین کے ساتھ ظلم ہو رہے ہیں لیکن حکومت ان کے مفادات کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کو لوگوں کو قتل کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے لہذا دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف ہو نے والے مظالم پر وہ بحث نہیں کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز