دیوریا میں دوشیزہ کی اجتماعی آبروریزی، پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

Jun 28, 2017 05:44 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 05:45 PM IST

دیوریا: اترپردیش میں دیوریا کے بھلوانی علاقے میں قضائے حاجت کے لئے جانے والی دوشیزہ کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس اس سلسلےمیں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بھلوانی علاقہ کے ایک گاؤں ایک دوشیزہ منگل کی شام کو قضائے حاجت کے لئے گاؤں کے باہر گئی تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ بدمعاشوں نے دوشیزہ کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور گاؤں سے کچھ دور لے جا کر اس کی اجتماعی آبروریزی کرنے کے بعد اسے بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح کو ہوش آنے پر لڑکی نے نزدیکی گاؤں میں جاکر عورتوں کو اس کی اطلاع دی، جن کی اطلاع پر حرکت میں آئی پولس نے لڑکی کے چچا کی تحریر کی بنیاد پرپانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ دوشیزہ کا یہاں ضلع اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے۔ اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

دیوریا میں دوشیزہ کی اجتماعی آبروریزی، پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز