اے ایم یو ہائی کنگ اینڈ ماؤنٹیرنگ کلب کے لئے ٹرائل، 365 طلبہ و طالبات نے لیا حصہ

علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی گیمس کمیٹی کے ہائی کنگ اینڈ ماؤنٹیرنگ کلب کی جانب سے کلب کی رکنیت کیلئے ٹرائل ہواجس میں 365طلبہ و طالبات نے بالترتیب 5؍کلومیٹر اور 3؍کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لیا۔

Oct 08, 2017 05:09 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 05:09 PM IST

علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی گیمس کمیٹی کے ہائی کنگ اینڈ ماؤنٹیرنگ کلب کی جانب سے کلب کی رکنیت کیلئے ٹرائل ہواجس میں 365طلبہ و طالبات نے بالترتیب 5؍کلومیٹر اور 3؍کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لیا۔ گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی نے ایتھلیٹکس گراؤنڈ پر اس دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

          طلبہ کی پانچ کلومیٹر طویل دوڑ ایتھلیٹکس گراؤنڈ سے شروع ہوکر ڈاک پوائنٹ، پرانی چنگی، شمشاد مارکیٹ، نقوی پارک، بابِ سیّد اور وی سی لاج ہوتے ہوئے ایتھلیٹکس گراؤنڈ پر ختم ہوئی۔ جب کہ طالبات کی تین کلومیٹر دوڑ اتھلیٹکس میدان سے شروع ہوکر سول انجینئرنگ سرکل، تار بنگلہ، اردو اکادمی، باب سیّد اور وی سی لاج ہوتے ہوئے ایتھلیٹکس میدان پر ختم ہوئی۔ طلبہ کی تعداد 255؍اور طالبات کی تعداد 110؍تھی۔

اے ایم یو ہائی کنگ اینڈ ماؤنٹیرنگ کلب کے لئے ٹرائل، 365 طلبہ و طالبات نے لیا حصہ

گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی نے ایتھلیٹکس گراؤنڈ پر اس دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

            ٹرائل کے بعد کلب کے لئے منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات کو ماؤنٹیرنگ کے ایڈونچر کورس کے لئے بھیجا جائے گا۔ طلبہ و طالبات نے پِن اپ، چِن اپ، براڈ جمپ، اور 400میٹر کی ریس میں بھی حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران مسوری میں منعقد ہوئے ایڈونچر ماؤنٹیرنگ کورس میں شریک طالبات کو سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

Loading...

ٹرائل کے بعد کلب کے لئے منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات کو ماؤنٹیرنگ کے ایڈونچر کورس کے لئے بھیجا جائے گا۔ ٹرائل کے بعد کلب کے لئے منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات کو ماؤنٹیرنگ کے ایڈونچر کورس کے لئے بھیجا جائے گا۔

            اس موقع پر ہائی کنگ اینڈ ماؤنٹیرنگ کلب کے چیئرپرسن ڈاکٹر خرم کے علاوہ دیگر کلبوں کے سربراہ پروفیسر شاداب خورشید، پروفیسر مظہر عباس، پروفیسر ضمیر اللہ خاں، پروفیسر محمد شمیم اور پروفیسر فرید مہدی سمیت ہائی کنگ و ماؤنٹیرنگ کوچ محمد شہاب خاں، مظہر القمر، انیس الرحمان خاں، ارشد محمود، ایس طفیل الرحمان، حامد علی، ریاض الدین، خسرو معروف اور راکیش چودھری وغیرہ موجود تھے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز