ہندوستان نے پاکستان سے جادھو یادو كو سفارتی مدد دینے کی پھر اپیل کی

Jul 01, 2017 06:18 PM IST | Updated on: Jul 01, 2017 06:38 PM IST

نئی دہلی : حکومت نے پاکستان سے جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر كلبھوش جادھو کو سفارتی مدد دینے کی پھر اپیل کی ہے۔ دونوں ممالک کی جیلوں میں بند ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرست کے تبادلہ کے موقع پر آج یہ اپیل کی گئی ۔ اس فہرست میں ماہی گیروں اور عام قیدیوں دونوں کے نام شامل ہیں ۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستان نے پاکستان سے پھر درخواست کی ہے کہ وہ جادھو اور حامد نهال انصاری کو سفارتی رسائی کی سہولت فراہم کرے ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان سے ان تمام ہندوستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جن میں، عام شہری، دفاعی اہلکار اورماہی گیر شامل ہیں اور جن کی شہریت کی ہندوستان تصدیق کر چکا ہے۔

ہندوستان نے پاکستان سے جادھو یادو كو سفارتی مدد دینے کی پھر اپیل کی

قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 21 مئی 2008 کو ہوئے ایک معاہدے کے تحت کیا جاتا ہے ۔ معاہدے کے مطابق دونوں ہی ممالک کو ان کی جیلوں میں بند ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرست سال میں دو بار، یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کو دینی پڑتی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ قیدیوں اور ماہی گیروں سمیت تمام انسانی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ وزارت خارجہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کی شہریت کی بھی جلد ہی تصدیق کرے گا جو ہندوستانی جیلوں میں قید ہیں تاکہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جاسکے اور انہیں ان کے وطن بھیجا جا سکے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز