پھر سرخیوں میں آیا بی آر ڈی میڈیکل کالج: 72 گھنٹوں میں 11 بچوں سمیت 46 کی موت

Aug 30, 2017 09:16 AM IST | Updated on: Aug 30, 2017 09:18 AM IST

گورکھپور۔ گورکھپور کے بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں گزشتہ 72 گھنٹوں میں 46 اموات کی اطلاع پر کالج انتظامیہ سے لے کر سرکاری انتظامی حلقوں میں کہرام مچ گیا۔ کالج کے پرنسپل پی پی سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں 46 افراد ہلاک ہوئے۔  ان میں سے 11 بچے انیسفلائٹس کی وجہ سے فوت ہو گئے جبکہ دیگر مختلف وجوہات کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

چھیالیس اموات کے اعداد وشمار پر میڈیکل کالج نے وضاحت دی کہ جان گنوانے والے سبھی لوگوں کے اعداد وشمار یکمشت پیش کر کے بھرم پھیلایا جا رہا ہے حالانکہ اس میں ایسے بھی مریض ہیں جن کا انسیفلائٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پھر سرخیوں میں آیا بی آر ڈی میڈیکل کالج: 72 گھنٹوں میں 11 بچوں سمیت 46 کی موت

گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج

پرنسپل کے مطابق، ہفتہ کی رات 12 بجے سے اتوار کی رات 12 بجے تک این آئی سییو میں 6 اور آئی سی یو میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ اتوار کی رات اس وقت کے دوران این آئی سی یو میں دس اور آئی سی یو میں پندرہ یعنی 48 گھنٹوں میں کل بیالیس موتیں ہوئیں۔ ان میں سے 7 کی موت انیسفلائٹس سے ہوئی۔  باقی مریضوں کی موت معمول کی موت ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز