گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج میں بچوں کی اموات کے معاملہ میں چوتھا ملزم گرفتار

Sep 09, 2017 02:50 PM IST | Updated on: Sep 09, 2017 02:50 PM IST

گورکھپور۔  اترپردیش کے گورکھپور میں واقع بابا ر گھوداس میڈیکل کالج میں گزشتہ دنوں ایک ہی روز 33 بچوں کی موت کے معاملے میں نامزد چوتھا ملزم لیپک سدھیر پانڈے کو گورکھپور کے گلهريا علاقے میں خزانچی چوراہے سے کل دیر رات گرفتار کرلیا گیا۔ پولس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ بچوں کی موت کے معاملے میں چوتھے ملزم سدھیر پانڈے کو خزانچی چوک کے نزدیک اپنے ایک دوست کے یہاں سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار الزام سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور شام کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس معاملے میں 9 لوگوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر راجیو مشر اور ان کی بیوی ڈاکٹر پورنیما شکلا اور بچوں کے وارڈ انچارج ڈاکٹر کفیل خان کو پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے۔

گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج میں بچوں کی اموات کے معاملہ میں چوتھا ملزم گرفتار

اس معاملے میں پانچ ملزمان ڈاکٹر ستیش، ادے پرتاپ شرما، گجانند جیسوال، سنجے ترپاٹھی اور منيش بھنڈاری اب بھی فرار چل رہے ہیں۔ ان کے خلاف ضلع جج مہندر سنگھ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز