گورکھپور حادثے کی جانچ رپورٹ: پرنسپل قصور وار قرار، ڈاکٹر کفیل کو ملی کلین چٹ

نئی دہلی۔ گورکھپور کے بی آر ڈی کالج میں چند گھنٹوں کے اندر بہت سے بچوں کی موت کے معاملہ میں مقامی ڈی ایم کی جانچ رپورٹ آ گئی ہے۔

Aug 17, 2017 01:18 PM IST | Updated on: Aug 17, 2017 01:18 PM IST

نئی دہلی۔ گورکھپور کے بی آر ڈی کالج میں چند گھنٹوں کے اندر بہت سے بچوں کی موت کے معاملہ میں مقامی ڈی ایم کی جانچ رپورٹ آ گئی ہے۔ جانچ رپورٹ میں بی آر ڈی کالج کے پرنسپل آر مشرا کو اہم ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی روکنے کے پیچھے سب سے زیادہ لاپرواہی آر کے مشرا کی جانب سے ہوئی ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ مالی گڑبڑی کے چلتے ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی بند ہوئی۔ اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی خریداری میں كميشن خوری ہو رہی تھی۔

وہیں، دوسری طرف، ڈی ایم کی جانچ رپورٹ میں امراض اطفال محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر کفیل خان کو تقریبا کلین چٹ دی گئی ہے۔ حالانکہ حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان پر کوئی سنگین الزام نہیں لگایا تھا۔ ڈی ایم کی جانچ رپورٹ میں اس معاملے کی اعلی سطحی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔

گورکھپور حادثے کی جانچ رپورٹ: پرنسپل قصور وار قرار، ڈاکٹر کفیل کو ملی کلین چٹ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز