گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج میں بچوں کی اموات کی سلسلہ میں ایس ٹی ایف نے ڈاکٹر کفیل کو کیا گرفتار

Sep 02, 2017 05:09 PM IST | Updated on: Sep 02, 2017 05:09 PM IST

لکھنؤ : گورکھپور کے بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں بچوں کی موت کے سلسلہ میں آج ڈاکٹر کفیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ریاست کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (قانون و انتظام) آنند کمار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے یواین آئی کو بتایا کہ ڈاکٹر کفیل کی گرفتاری اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے گورکھپور سے کی ہے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں انسفیلٹیکس وارڈ کے انچارج رہے ڈاکٹر کفیل کو ایس ٹی ایف نے صبح اس وقت گرفتار کیا جب وہ بھاگنے کی کوشش کررہا تھا۔ گورکھپور کی ایک مقامی عدالت نے کل ہی اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے تھے۔ ایس ٹی ایف کی نظر اب میڈیکل کالج میں آکسیجن سپلائی کرنے والی فارم کے مالک پر ہے۔

گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج  میں بچوں کی اموات کی سلسلہ میں ایس ٹی ایف نے ڈاکٹر کفیل کو کیا گرفتار

ڈاکٹر کفیل احمد: فائل فوٹو۔

واضح رہے کہ اگست کے دوسرے ہفتہ میں بچوں کی اموات پر ریاست اور پورے ملک میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ وزیراعلی آدتیہ ناتھ یوگی سرکار نے بچوں کی اموات کے ملزمان کو کسی بھی حالت میں نہ بخشنے کی ہدایت دی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز