اترپردیش : وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے گورکھپور میں ایک نوجوان کو کار میں زندہ جلادیا گیا

Apr 09, 2017 07:36 PM IST | Updated on: Apr 09, 2017 07:36 PM IST

گورکھپور : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے گھر کے علاقہ گورکھپور سے ایک دردناک خبر آئی ہے۔ ضلع کے سہجنوا تھانہ علاقہ کے ایک ٹول پلازہ کے نزدیک کھڑی ایک ماروتی کار میں نامعلوم شخص کو کچھ لوگوں نے ہاتھ پاؤں باندھ کر دن دہاڑے زندہ جلا دیا۔

واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔ اس واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر کافی بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ موقع پر پولیس افسر ان بھی پہنچ گئے۔

اترپردیش : وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے گورکھپور میں ایک نوجوان کو کار میں زندہ جلادیا گیا

photo ANI

میڈیا کی خبروں کے مطابق ارد گرد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تین افراد دوسرے گاڑی سے وہاں آئے اور کار میں سوار نوجوان کو گاڑی کے اندر باندھ کر زندہ جلا دیا۔ گاڑی میں آگ لگانے کے بعد تینوں فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس اسے ایک حادثے مان رہی ہے۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کی کوشش شروع کی تو تقریبا ساڑھے تین گھنٹے بعد کسی راہگیر نے اس کی شناخت گورکھپور شہر کے گھنٹہ گھر کے رہنے والے نتن اگروال کے طور پر کی۔ نتن ایک صرافہ تاجر تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز