حکومت کی اپوزیشن پارٹیوں سے تین طلاق پر بل کو متفقہ طور پر پاس كرانے کی اپیل

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے تمام سیاسی پارٹیوں سے تین طلاق کو سزا بنانے سے متعلق بل کو پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر پاس کرانے کی درخواست کی ہے۔

Dec 28, 2017 11:34 AM IST | Updated on: Dec 28, 2017 11:34 AM IST

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے تمام سیاسی پارٹیوں سے تین طلاق کو سزا بنانے سے متعلق بل کو پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر پاس کرانے کی درخواست کی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کے پیش نظر تین طلاق سے متعلق بل لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا-’’میں تمام اپوزیشن پارٹیوں سے اس بل کو متفقہ طور پر منظور کرانے کی درخواست کرتا ہوں‘‘۔ وہیں، قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ تین طلاق سے متعلق بل آج لوک سبھا میں پیش کرنے والے ہیں۔

حکومت کی اپوزیشن پارٹیوں سے تین طلاق پر بل کو متفقہ طور پر پاس كرانے کی اپیل

مسلم خواتین: فائل فوٹو۔

کانگریس نے کل دیر رات بل کی حمایت کا اعلان کیا جس سے اس کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آسانی سے پاس ہونے کی امید ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو لوک سبھا میں موجود رہنے کے لئے وہپ جاری کیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز