طلاق کی آڑ لے کر عوام کو گمراہ کررہی ہے حکومت: سلمان کبیر نگری

Apr 29, 2017 07:10 PM IST | Updated on: Apr 29, 2017 07:10 PM IST

سنت کبیر نگر۔ مسلم پرسنل لاء بیداری مہم کے تحت یہاں باغ نگر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نئی روشنی کے ایڈیٹرسلمان کبیر نگری اور نظامت محمد ہاشم آدم زاد نے کی جبکہ مہمان خصوصی انڈین سوشل آرگنائزیشن کے بانی و صدر وسیم خان تھے ۔اس موقع پر پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے سلمان کبیر نگری نے کہا کہ طلاق کا مطلب گولی مارنا نہیں بلکہ ازدواجی زندگی میں جو تلخیاں پیدا ہو جاتی ہیں اورجس کے نتیجہ میں زندگی دوبھر ہو جاتی ہے یہ طلاق اسی کا حل ہے تاکہ انسان ایک خوشحال زندگی بسرسکے۔ وسیم خان نے کہا کہ طلاق تو ایک بہانہ ہے جس کی آڑ لے کر شریعت پر ناکام وناپاک حملے کی کوشش اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اور بھی بہت سے سنگین مسائل ہیں جس سے ملک کو کافی نقصان ہو رہا ہے اور اس پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے ،لیکن افسوس کہ بی جے پی کی نگاہ اس طرف نہیں جارہی ہے ۔ وسیم خان نے کہا کہ دراصل ملک کے سنگین مسائل سے عوام کا ذہن بھٹکایا جارہا ہے تاکہ عوام اسی میں الجھ کے رہ جائے ۔ کانفرنس میں محمد ہاشم آدم زاداور محمد شمیم خان بھی موجود تھے ۔

طلاق کی آڑ لے کر عوام کو گمراہ کررہی ہے حکومت: سلمان کبیر نگری

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے وسیم خان او رسلمان کبیرنگری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز