آدھاراور پین کارڈ کو بینک اکاونٹ سے جوڑنے کی اب کوئی مقررہ تاریخ نہیں

Dec 13, 2017 05:41 PM IST | Updated on: Dec 13, 2017 05:41 PM IST

نئی دہلی : حکومت نے بینک کھاتوں کو آدھار اور پین سے جوڑنے کے لئے مقررہ 31 دسمبر کی تاریخ ختم کردی ہے۔ اس کے لئے کوئی نئی آخری تاریخ نہیں مقرر کی گئی ہے اور پین کی جگہ فارم 60 کا متبادل بھی دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ نے منگل کے روز نوٹیفیکیشن جاری کرکے حوالہ قانون میں ’’31 دسمبر تک آدھار نمبر اور پین نمبر جمع کرائیں‘‘ کی جگہ نیا جملہ ’’حکومت کے ذریعہ نوٹیفائی تاریخ تک آدھار نمبر ، پین نمبر یا فارم 60 جمع کرائیں‘‘ لکھ دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کوئی نئی تاریخ نہیں دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی پین کی جگہ پر فارم 60جمع کرانے کا متبادل بھی دیا گیا ہے۔

آدھاراور پین کارڈ کو بینک اکاونٹ سے جوڑنے کی اب کوئی مقررہ تاریخ نہیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز