او بی سی کریمی لیئر کے لئے سالانہ آمدنی کی حد آٹھ لاکھ تک بڑھائی گئی

Aug 23, 2017 07:44 PM IST | Updated on: Aug 23, 2017 07:44 PM IST

نئی دہلی۔  مرکزی حکومت نے سرکاری نوکریوں کے لئے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) میں کریمی لیئر کی سالانہ آمدنی کی حد چھ لاکھ روپے سے بڑھا کر آٹھ لاکھ روپے کرنے کو آج منظوری دے دی۔ آج کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کہا کہ "حکومت نے وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی تجویز کو منظور کرلیا ہے، جس میں اوبی سی کے لئے کریمی لیئر کی سالانہ آمدنی کی حد آٹھ لاکھ تک بڑھانے کی سفارش کی گئي ہے"۔

اس سلسلے میں وزارت سماجی انصاف نے ایک سال پہلے کابینہ کو یہ تجویز بھیجی تھی، جس پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوبی سی طبقہ میں جن لوگوں کی سالانہ آمدنی آٹھ لاکھ روپے ہے، اب وہ بھی مرکزی حکومت کی نوکریوں اور تعلیم کے لئے داخلے میں ریزرویشن کا فائد ہ حاصل کرسکیں گے۔

او بی سی کریمی لیئر کے لئے سالانہ آمدنی کی حد آٹھ لاکھ تک بڑھائی گئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز