حکومت ملک مخالف سرگرمیوں کو قطعی برداشت نہیں کرے گی: رام مادھو

Jul 26, 2017 08:35 AM IST | Updated on: Jul 26, 2017 08:35 AM IST

نئی دہلی۔  جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے کے لئے ٹیرر فنڈنگ ​​کے معاملے میں گزشتہ روز گرفتار کئے گئے حریت کے سات رہنماؤں کے معاملے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر رام مادھو نے کہا ہے کہ ملک مخالف سرگرمیوں کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مسٹر مادھو نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر  ایک پروگرام میں کہا کہ ہم ملک کے عوام کو مکمل طور پر یقین دلاتے ہیں کہ حریت رہنماؤں کی ملک مخالف سرگرمیوں کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے خلاف كئي بار احتجاج پرتشدد ہو جاتے ہیں اور جزوی طور پر یہ واقعات اپنے آپ ہو سکتے ہیں لیکن ان کی بڑے پیمانے پر علیحدگی پسند لیڈر ہی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ انہیں سرحد پار سے غیر قانونی طریقے سے فنڈز ملتا ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو ہند مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں۔ ان معاملوں میں قانون اپنا کام کرے گا اور جانچ ایجنسیوں کو اپنا کام مکمل آزادی سے کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ مسٹر مادھو نے کہا کہ ان علیحدگی پسند لیڈروں کی حرکتوں سے ریاست کے عوام کی حالت ’گنی پگ‘ جیسی ہوتی جا رہی ہے۔

حکومت ملک مخالف سرگرمیوں کو قطعی برداشت نہیں کرے گی: رام مادھو

واضح رہے کہ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے حریت کے صدر سید علی شاہ گیلانی کے داماد سمیت سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز