گورنر رام نائک نے یوگی حکومت سے کہا : ریاست میں قانون و انتظام میں مزید سدھار کی ضرورت

Jul 30, 2017 04:30 PM IST | Updated on: Jul 30, 2017 04:30 PM IST

رامپور: اترپردیش کے گورنر رام نائک نے قانون و انتظام کی صورتحال کے سوال پر آج میڈیا سے کہاکہ قانون و انتظام میں سدھار کی ضرورت ہے۔ منشی پریم چند کی 137 ویں سالگرہ پر رضا لائبری میں دو روزہ سیمینار کے انعقاد میں بطور مہمان خصوصی شامل ہونے آئے رضا لائبریری بورڈ کے سابق صدر اور گورنر رام نائک تقریب کے بعد میڈیا سےمخاطب ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ ان کا عہدہ آئینی عہدہ ہے۔ ان پربھلے ہی ذاتی طور سے کوئی تبصرہ کرے ، لیکن وہ سیاسی بیان بازی پر کوئی نکتہ چینی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں سوالوں کا جواب نہیں دوں گا۔ جرائم سے متعلق انہوں نےکہا کہ ریاست کے سب سے بڑے آئینی عہدہ پر فائز ہونے کےناطے وہ جرائم پر بھی نظر رکھتے ہیں۔

گورنر رام نائک نے یوگی حکومت سے کہا : ریاست میں قانون و انتظام میں مزید سدھار کی ضرورت

مسٹر نائک نے کہاکہ اکھلیش حکومت بھی ان کی تھی اور اب یوگی حکومت بھی آئینی نقطہ نظر سے ان کی ہے۔ جرائم میں اضافہ پر پہلے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو صلاح دیتا تھا، اب موجودہ یوگی حکومت کو بھی یہ صلاح ہے کہ قانون و انتظام میں سدھار کی ضرورت ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز