غریب نواز اسکل ڈولپمنٹ سنٹروں میں سینیٹری سپروائزر کا کورس کیا جائے گا شروع : مختار عباس نقوی

Sep 28, 2017 03:53 PM IST | Updated on: Sep 28, 2017 03:53 PM IST

نئی دہلی : اقلیتی امور کی وزارت ملک بھر میں چلائے جا رہے غریب نواز اسکل ڈولپمنٹ سنٹروں میں 'سینیٹری سپروائزر کورس شروع کرے گی۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں وزارت کے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کیمپس میں 'سوچھتا ہی سیوا کے تحت صفائی کرنے کے بعد کہا کہ تقریبا تین سے چھ ماہ کے اس سینیٹری سپروائزر کورس سے اقلیتی طبقہ کے غریب بچوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے اور اس مہم کو(سوچھتا مہم) تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جدید مشینوں اور ٹیکنالوجی کےذریعہ صحت و صفائی اور گندگی وفضلہ وغیرہ سے کھاد بنانے کی تربیت بھی اس کورس میں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ غریب نواز اسکل ڈولپمنٹ پلان کے تحت ملک بھر میں 100 غریب نواز سنٹروں کا قیام کیا جا رہا ہے جن میں اقلیتی طبقہ کے غریب نوجوانوں کو مختلف رو زگار سے جڑے کورسز کرائے جائیں گے اور انہیں تربیت دی جائے گی۔

غریب نواز اسکل ڈولپمنٹ سنٹروں میں سینیٹری سپروائزر کا کورس کیا جائے گا شروع : مختار عباس نقوی

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی۔ فائل فوٹو

مسٹر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سوچھ بھارت مہم کامیاب ہو رہی ہے اور آزادی کے بعد پہلی بار صفائی، ایک جذبہ ہی نہیں بلکہ جنون بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو اکتوبر 2014 کو شروع ہوئی یہ مہم آج عام لوگوں کے تعاون سے ایک مضبوط مشن بن گیا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت صاف، صحت مند، اور مضبوط ہندوستان کی تعمیرکے لئے پورے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز