اجودھیا میں سرجو ندی کے کنارے بھگوان رام کی 108فٹ بلند نصب ہوگی مورتی

Oct 10, 2017 08:47 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 08:47 PM IST

لکھنؤ۔ اجودھیا میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اترپردیش حکومت سرجوندی کے کنارے بھگوان رام کی 108فٹ اونچی مورتی نصب کریگی۔ ریاستی حکومت کا ماننا ہے کہ اس سے اجودھیا کو سیاحت کے نقطہ نظر سے عالمی نقشہ پر پیش کرنے میں مدد ملے گی ۔ بھگوان رام کی یہ مورتی دھنش اورتیر لئے ہوگی ۔

محکمہ سیاحت کے سربراہ سکریٹری اونیش اوستھی نے بتایا کہ نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی ) سے اجازت ملتے ہی مورتی کی تعمیرکا کام شروع کردیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر اوستھی نےکہا کہ مورتی پر آنےوالے اخراجات کی تفصیلات ابھی طے نہیں کی گئی ہیں لیکن مورتی کی تعمیر میں فنڈ کی کمی نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اجودھیا کی ترقی کے لئے ہرممکن کوشش کریگی ۔

اجودھیا میں سرجو ندی کے کنارے بھگوان رام کی 108فٹ بلند نصب ہوگی مورتی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز