Live Results Assembly Elections 2018

اترپردیش میں اب سبھی مذاہب اور برادریوں کے غریب خاندانوں کو اجتماعی شادی دی جائے گی گرانٹ

اترپردیش میں وزیر اعلی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت حکومت دس دس جوڑے کے اجتماعی شادی کرنے پر 35 ہزار کا گرانٹ دے رہی ہے۔

Dec 10, 2017 09:20 PM IST | Updated on: Dec 10, 2017 09:20 PM IST

گونڈہ : اترپردیش میں وزیر اعلی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت حکومت دس دس جوڑے کے اجتماعی شادی کرنے پر 35 ہزار کا گرانٹ دے رہی ہے۔ اس کی شروعات ضلع بارہ بنکی میں لاڈلی فاؤنڈیشن کے ذریعہ کی گئی ہے۔ ریاست کے سماجی بہبود وزیر رماپتی شاستری نے آج یہاں بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت ریاست میں بیوہ، طلاق شدہ عورتوں اور کنواری لڑکیوں کو اجتماعی شادی ہونے پر 35 ہزار روپے اور انفرادی شادی پر 20 ہزار روپے کا گرانٹ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ میں تمام مذاہب اور فرقوں کے بی پی ایل کارڈ ہولڈر غریب خاندانوں کو یکساں طورپر ترجیح دے کر رشتہ ازدواج کا کام کیا جارہا ہے۔

Loading...

اترپردیش میں اب سبھی مذاہب اور برادریوں کے غریب خاندانوں کو اجتماعی شادی دی جائے گی گرانٹ
Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز