جنوبی کشمیر میں ایس او جی کیمپ کو نشانہ بناکر گرینیڈ حملہ ، 3 افراد زخمی، تلاشی مہم شروع

May 24, 2017 10:17 PM IST | Updated on: May 24, 2017 10:18 PM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں بدھ کی شام جنگجوؤں کی طرف سے جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کیمپ کو نشانہ بناکر کئے گئے گرینیڈ حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے آج شام شوپیان کے امام صاحب علاقہ میں واقع ایس او جی کیمپ کو نشانہ بناکر ایک گرینیڈ پھینکاجو نشانہ چوک کر کیمپ کے باہر ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر میں ایس او جی کیمپ کو نشانہ بناکر گرینیڈ حملہ ، 3 افراد زخمی، تلاشی مہم شروع

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملہ کرنے والے جنگجوؤں کو پکڑنے کے لئے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز