جنوبی کشمیر : ترال میں نیشنل کانفرنس لیڈرکے گھر پر گرینیڈ سے حملہ، سی آر پی ایف کا اے ایس آئی زخمی

Oct 22, 2017 06:26 PM IST | Updated on: Oct 22, 2017 06:26 PM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں اتوار کے روز سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اس وقت زخمی ہوگیا جب مشتبہ جنگجوؤں نے نیشنل کانفرنس کے ایک لیڈر کے گھر کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا۔ یہ حملہ ترال میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں ایک خاتون کو ہلاک جبکہ دوسری ایک کو زخمی کرنے کے محض تین گھنٹے بعد انجام دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مشتبہ جنگجوؤں نے حمامی محلہ ترال میں نیشنل کانفرنس لیڈر محمد اشرف بٹ کے گھر کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گرینیڈ گھر کے باب الداخلے کے نذدیک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم سیکورٹی فورسز نے انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔ ترال میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مشتبہ جنگجوؤں کی جانب سے مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنوں کے گھروں پر متعدد حملے کئے گئے۔ علاقہ میں گزشتہ رات مشتبہ جنگجوؤں کے ہاتھوں پی ڈی پی کے دو کارکنوں اور ایک پولیس اہلکار کے گھروں میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

جنوبی کشمیر : ترال میں نیشنل کانفرنس لیڈرکے گھر پر گرینیڈ سے حملہ، سی آر پی ایف کا اے ایس آئی زخمی

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز