ایگزٹ پولس 2017 : گجرات اور ہماچل پردیش میں بن سکتی ہے بی جے پی سرکار ، کانگریس کو جھٹکا

گجرات اسمبلی الیکشن کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج ریاست کے شمالی اور وسطی علاقوں کے چودہ اضلاع کی 93 سیٹوں پرپولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پولس آنے شروع ہوگئے ہیں ۔

Dec 14, 2017 06:42 PM IST | Updated on: Dec 14, 2017 06:47 PM IST

نئی دہلی :  گجرات اسمبلی الیکشن کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج ریاست کے شمالی اور وسطی علاقوں کے چودہ اضلاع کی 93 سیٹوں پرپولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پولس آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ یہ ایگزٹ پولیس گجرات اور ہماچل پردیش میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بارے میں آرہے ہیں ۔ ایکزٹ پولس میں دونوں ہی ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت بننے کی بات سامنے آرہی ہے ۔

گجرات میں ایگزٹ پولس کے مطابق بی جے پی کو 100 سے زیادہ سیٹیں ملتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ ٹائمس ناو کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 109 جبکہ کانگریس کو 70 سیٹیں ملیں گی ۔ ریپبلک ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 115 اور کانگریس کو 74 سیٹیں ، سہارا کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 110 سے 120 اور کانگریس کو 65 سے 75 سیٹیں ملیں گی ۔ جبکہ ٹی وی 9 کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 108 سیٹیں اور کانگریس کو 74 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہے۔ وہیں انڈیا ٹوڈے کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 99 سے 113 اور کانگریس کو 68 سے 82 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

ایگزٹ پولس 2017 :  گجرات اور ہماچل پردیش میں بن سکتی ہے بی جے پی سرکار ، کانگریس کو جھٹکا

ہماچل پردیش میں بھی اس مرتبہ کمل کھلنے کی پیشین گوئی کی جارہی ہے ۔ نیوز 24 چانکیہ کے ایگزٹ پولس کے مطابق بی جے پی کو 55 ( 7 مینس پلس ) اور کانگریس کو 13 ( 7 مینس پلس ) سیٹیں ملیں گے ۔ آج تک ایکسس مائی انڈیا کے مطابق بی جے پی کو 47 سے 55 اور کانگریس کو 13 سے 20 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہے۔ ریپبلک سی ووٹر کے مطابق بی جے پی کو 41 اور کانگریس کو 25 سیٹیں ملیں گی۔ ٹائمس ناو -وی ایم آر کے مطابق بی جے پی کو 51 اور کانگریس کو 16 سیٹیں ملیں گی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز