Live Results Assembly Elections 2018

گجرات اسمبلی انتخابات : بی جے پی کی اخلاقی شکست : ممتا بنرجی ، بھگوا پارٹی سے عوام خوش نہیں: شیو سینا

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گجرات انتخابات پر گجراتی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت متوازن فیصلہ ہے مگر اخلاقی طور پر بی جے پی کی شکست ہوئی ہے۔

Dec 18, 2017 05:58 PM IST | Updated on: Dec 18, 2017 05:58 PM IST

نئی دہلی : مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گجرات انتخابات پر گجراتی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت متوازن فیصلہ ہے مگر اخلاقی طور پر بی جے پی کی شکست ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرچہ بی جے پی حکومت بچانے میں کامیاب رہی ہے مگراخلاقی طور پر بی جے پی کی شکست ہوئی ہے ۔گجرات کے ووٹروں نے استحصال ،ناانصافی کے خلاف عام آدمی نے اپنی رائے کھل کر پیش کی ہے ۔

ادھر شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے گجرات کے سلسلے میں آج کہا کہ لگتا ہے کہ ریاست عوام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے خوش نہیں ہیں۔ نتائج کے رجحان کے مطابق بی جے پی کو 99 اور کانگریس کو 80 سیٹیں ملی ہیں۔ گجرات اسمبلی میں کل 182 نشستیں ہیں اور حکومت بنانے کے لئے 92 نشستوں کی ضرورت ہے۔ مسٹر سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی گجرات کے ترقی ماڈل کا حوالہ دے کر مرکز کے اقتدار میں آئی ہے۔ اگر گجرات کے ہی عوام بی جے پی سے خوش نہیں ہیں تو سمجھ سکتے ہیں کہ پورے ملک کے عوام بی جے پی کے سلسلے میں کیا سوچ رہے ہیں۔

گجرات اسمبلی انتخابات : بی جے پی کی اخلاقی شکست : ممتا بنرجی ، بھگوا پارٹی سے عوام خوش نہیں: شیو سینا

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو گجرات کے لوگوں کو سمجھنا چاہئے اور ان کی ناراضگی کا سبب تلاش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت سکیورٹی ، کشمیر، پاکستان، نوٹ بندی ، بے روزگاری اور کسانوں کی خود کشی جیسے کئی معاملوں پر کامیابی حاصل نہیں کر پائی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی گجرات میں حکومت بن سکتی ہے لیکن گجرات میں ہوئے الیکشن کو اگر دیکھیں تو وہاں کی عوام کی ذہنی کیفیت ہے تقریبا اسی طرح کی کیفیت بی جے پی کے تئيں پورے ملک میں ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز