گجرات میں بی جے پی کے 22 سالہ دورحکومت میں خواتین تعلیم ، بہترغذا اور سیکورٹی سے محروم : راہل

Dec 03, 2017 09:27 PM IST | Updated on: Dec 03, 2017 09:27 PM IST

نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں وزیراعظم نریندرمودی پر مسلسل زبانی حملہ کرتے ہوئے کانگریس نائب صدرراہل گاندھی نے آج الزام لگایاکہ گجرات کی بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت خواتین سے کیا گیا وعدہ نبھانے میں ناکام رہی ہے ۔وزیراعظم سے سوالات کی کڑی میں پانچواں سوال کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا،’’گجرات میں بی جے پی کے 22سال کے دورحکومت میں ریاست کی خواتین تعلیم ،بہترغذا اور سیکورٹی سے محروم ہیں اور یہاں صرف استحصال ہورہا ہے ۔وہ آنگن واڑی کارکن ہوں ،آشا کارکن ہوں ان میں مایوسی پائی جارہی ہے ۔ریاستی حکومت گجرات کی بہنوں کے لئے محض کھوکھلے وعدے کررہی ہے اور اسے کبھی پورانہیں کریگی۔‘‘

کانگریس نائب صدرنے اس سے قبل کل گجرات میں تعلیم کی صورتحال پر سوال اٹھائے اور ریاست میں تعلیم کے حصول کو مہنگا بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر سرکاری خرچ کے معاملہ میں گجرات کا مقام 26واں ہے ۔مسٹرمودی کو اسکی وجہ بتانی چاہئے ۔انھوں نے ’نئے ہندستان‘ کے تصور پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ جب گجرات کے طلبااسکول اورکالجوں کی بھاری فیس کے تلے دبے ہوئے ہیں تو نئے ہندستان کا خواب کیسے سچ ہوسکتاہے ۔

گجرات میں بی جے پی کے 22 سالہ دورحکومت میں خواتین تعلیم ، بہترغذا اور سیکورٹی سے محروم : راہل

کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز