اسمبلی انتخابات : راہل کا وزیر اعظم پر نشانہ ، مودی کی مالی بدنظمی اور پبلیسٹی کی قیمت کیوں ادا کریں گجراتی عوام

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج سوال کیا کہ آخر گجرات کے لوگ بی جے پی حکومت کی مالی بدنظمی اور پبلسٹی کی قیمت کیوں ادا کریں۔

Nov 30, 2017 05:13 PM IST | Updated on: Nov 30, 2017 05:21 PM IST

نئی دہلی: گجرات پر قرض کا بوجھ 1995 میں 9183 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2017 میں 241000 کروڑ روپے ہوجانے پر وزیراعظم نریندر مودی کو زد میں لیتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج سوال کیا کہ آخر گجرات کے لوگ بی جے پی حکومت کی مالی بدنظمی اور پبلسٹی کی قیمت کیوں ادا کریں۔ واضح رہے کہ گجرات میں 22 برسوں سے بی جے پی کی حکومت ہے۔

گجرات انتخابات کی مہم میں دوسری مرتبہ وزیراعظم مودی سے سوال کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں گجرات کے 22 برسوں پرانگلی اٹھائی ہے اور دکھایا ہے کہ 1995 میں گجرات 9183 کروڑ روپے کا مقروض تھا ، 2017 میں یہ بڑھ کر ۔241000 کروڑ روپے ہوگیا یعنی ہر گجراتی 37 ہزار روپے کا مقروض ہے ۔انہوں نےسوال کیا کہ آخر گجرا ت کے لوگ آپ کی مالی بدانتظامی اور پبلی سٹی کی قیمت کیوں چکائیں۔

اسمبلی انتخابات : راہل کا وزیر اعظم پر نشانہ ، مودی کی مالی بدنظمی اور پبلیسٹی کی قیمت کیوں ادا کریں گجراتی عوام

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

واضح رہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کل سے روزانہ وزیراعظم سے ایک سوال کررہے ہیں اور ان سوالوں کا تعلق گجرات کے ریاستی امور سے ہے۔ کانگریس کے مطابق یہ سوالات اس لئے اٹھائے جارہے ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جائیں اور لوگوں کو معلوم ہو کہ گجرات میں بی جے پی کی حکومت کے دوران غریبوں اور امیروں کے لئے فاصلہ بڑھا ہے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز