گجرات میں اچھی کارکردگی کے لئے شرد یادو نے راہل گاندھی کو دی مبارکباد

جنتادل (یو) کے باغی لیڈر شرد یادو نے گجرات اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی کے لئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے لوگ متحد ہوکر کوشش کریں تو مستقبل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت ٹکر دی جاسکتی ہے۔

Dec 18, 2017 11:46 PM IST | Updated on: Dec 18, 2017 11:46 PM IST

نئی دہلی : جنتادل (یو) کے باغی لیڈر شرد یادو نے گجرات اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی کے لئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے لوگ متحد ہوکر کوشش کریں تو مستقبل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت ٹکر دی جاسکتی ہے۔مسٹر یادو نے آج ٹوئٹر پر مسٹر گاندھی اور کانگریس پارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ گجرات الیکشن میں کانگریس کی سیٹوں میں عزت دارانہ بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان نتائج سے یہ واضح ہوگیا کہ متحد ہوکر کوشش کی جائے تو ہم اپنے مخالفین کو سخت ٹکر دے سکتے ہیں۔

مسٹر یادو نے کہاکہ بھارتیہ ٹرائبل پارٹی نے چار میں سے دو سیٹیں جیت لیں ان میں ہمارے امیدوار چھوٹوبھائی واسوا بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مسٹر واسوا کو بھی جیت پر مبارکباد دی۔خیال رہے کہ کہ مسٹر واسوا نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مسٹر یادوکے خیمہ والے جنتادل (یو) سے الگ ہوکر بھارتیہ ٹرائبل پارٹی بنا لی تھی اور اسے مسٹر یادو کی حمایت حاصل تھی ۔ اس نے کانگریس کے ساتھ مل کر یہ الیکشن لڑا تھا۔

گجرات میں اچھی کارکردگی کے لئے شرد یادو نے راہل گاندھی کو دی مبارکباد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز