ترقی کے نام پر ملی جیت ، گجرات میں مسلسل تین دہائیوں کی کامیابی غیر معمولی اور بے مثال : وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی فتح کو ’غیر معمولی‘ اور بے مثال قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ سال 1989 سے مسلسل 12 انتخابات میں ترقی کے معاملے پر بی جے پی کی جیت ایک تاریخی حقیقت ہے

Dec 18, 2017 09:42 PM IST | Updated on: Dec 18, 2017 09:42 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی فتح کو ’غیر معمولی‘ اور بے مثال قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ سال 1989 سے مسلسل 12 انتخابات میں ترقی کے معاملے پر بی جے پی کی جیت ایک تاریخی حقیقت ہے اور گجرات کے عوام نے اس پر مہر لگائی ہے۔ مسٹر مودی نے گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات انتخابات بی جے پی کی تاریخ میں بے مثال ہیں۔ آج کے ماحول میں کوئی حکومت پانچ سال بعد دوبارہ منتخب ہوتی ہے تو اسے بہت بڑا واقعے کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور بڑے بڑے اخباروں میں اداریے لکھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں 1989 کے بعد سے بی جے پی نے 12 انتخابات لڑے ہیں۔ سال 1990 کے اتحاد میں بی جے پی نے 90 سیٹوں پر لڑکر 67 سیٹیں حاصل کیں اور وہ اتحادی سرکار میں شامل ہوئی۔ اس کے بعد 1995، 1998، 2002، 2007، 2012 اور اب 2017 میں بی جے پی نے جیت حاصل کی ہے ۔ اس دوران اس نے ہر لوک سبھا انتخابات میں بھی فتح حاصل کی۔

ترقی کے نام پر ملی جیت ، گجرات میں مسلسل تین دہائیوں کی کامیابی غیر معمولی اور بے مثال : وزیر اعظم مودی

انہوں نے کہا کہ لگاتار اتنی فتوحات صرف ترقی کے نام پر ہی حاصل ہوئی ہیں۔ ملک کی تاریخ میں یہ ایک سچائی ہے، جس پر گجرات کے عوام نے مہر لگائی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی یہ جیت ان کے لئے دوہری خوشی کا موقع ہے۔ گجرات کے بی جے پی کارکنوں نے ثابت کردیا ہے کہ ان کے ہٹنے کے بعد بھی گجرات کی ترقی میں وہ ہ کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں انتخاب جیتنے کے لئے طرح طرح کے حملے ہوئے اور پروپیگنڈے کی آندھی چلی۔ کانگریس تو سامنے تھی لیکن اس کے پیچھے بڑی سازشی طاقتیں تھیں۔ ترقی سے کوئی خوش اور کوئی ناراض ہوسکتا ہے، لیکن اس سے چھٹکارا حاصل کریں ، یہ کبھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات ہوتے رہتے ہیں، ہر چناؤ میں رنگ روپ لگتا ہے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ملک میں ترقی کے لئے ایک بھوک پیدا ہوئی ہے۔

Loading...

مسٹر مودی نے کہا کہ کسی کو بی جے پی پسند ہو یا نہیں ہو، یا بی جے پی ہار جائے تو مہینے بھر تک جشن منایئے لیکن ملک کو ترقی کی راہ سے بھٹکانے کی حرکت نہ کیجئے۔ ملک ترقی کے معاملے میں تعاون دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت آئی جو فیصلے لے سکتی ہے جس کی نیت میں کھوٹ نہیں ہے، پالیسیاں صاف ستھری ہیں جو سماجی قیادت میں چلتی ہے۔سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے پر عوام کی مہر لگ گئی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز