گجرات فسادات کی تفتیش کیلئے قائم ایس آئی ٹی کے سربراہ راگھون کو بیماری کے سبب رخصت دیدی گئی

Apr 13, 2017 05:53 PM IST | Updated on: Apr 13, 2017 05:53 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 2002 گجرات فسادات کی تفتیش کے لئے قائم کی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سربراہ آر کے راگھون کو آج اس کام سے رخصت دے دی ۔ عدالت نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سابق سربراہ مسٹر راگھون کو صحت وجوہات کی بنیاد پر اس کام کی ذمہ داریوں سے رخصت دے دی ہے۔ مسٹر راگھون نے خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے ایس آئی ٹی سربراہ کے کام سے رخصت دینے کی گزار ش کی تھی۔

اس معاملے کے عدالت دوست ہریش سالوے نے چیف جسٹس جے ایس کیہر، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ سے درخواست کی کہ مسٹر راگھون کو اس کام سے رخصت دے دی جانی چاہیے۔

گجرات فسادات کی تفتیش کیلئے قائم ایس آئی ٹی کے سربراہ راگھون کو بیماری کے سبب رخصت دیدی گئی

عدالت عظمی نے ایس آئی ٹی رکن کے ونکٹیشن کو بھی ان کے کام سے رخصت دے دی۔ بنچ نے ایس آئی ٹی کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے ایک دیگر رکن اے کے ملہوترا کو ایس آئی ٹی ٹیم کا فی الحال کام کاج سنبھالنے اور ہر تین مہینہ پر ٹیم کے کام کاج کی رپورٹ سونپنے کا حکم دیا ہے۔ خیال ر ہے کہ عدالت کی نگرانی میں ایس آئی ٹی گودھرا فسادات کے نو اہم معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں نرودا پاٹیا کا فساد بھی شامل ہے۔ اس فساد میں ایک کمیونٹی کے 11 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز