ہماچل اور گجرات میں جیت پر امت شاہ نے کہا : کانگریس کی ذات پات کی سیاست لوگوں نےمسترد کر دی

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے آج گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی جیت کو کاکردگی کی سیاست کی تائید اور خوشامد ، خاندانی حکومت اور ذات پات کی سیاست کو مسترد کرنے سے تعبیر کیا

Dec 18, 2017 06:06 PM IST | Updated on: Dec 18, 2017 06:06 PM IST

نئی دہلی : بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے آج گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی جیت کو کاکردگی کی سیاست کی تائید اور خوشامد ، خاندانی حکومت اور ذات پات کی سیاست کو مسترد کرنے سے تعبیر کیا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملک اب سیاست کے ایک نئے عہد میں قدم رکھ رہا ہے جس کا صرف ایک ایجنڈا ہے اور وہ ہے ترقی کا ایجنڈا۔

ہماچل کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ بی جے پی کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب بنانے والے اس ریاست کے لوگوں کا جذبہ مظہرر ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔ بی جے پی کے سربراہ نے کہا کہ کانگریس نے گجرات میں ذات پات کی سیاست کی قیمت چکائی ہے۔ لوگوں نے اسی سبب سے اس کے کئی اہم لیڈروں کو ہرا دیا۔

ہماچل اور گجرات میں جیت پر امت شاہ نے کہا : کانگریس کی ذات پات کی سیاست لوگوں نےمسترد کر دی

انہوں نے کہا کہ دونوں ہی ریاستوں میں بی جے پی کی ووٹوں میں حصہ داری بڑھی ہے۔وہ اس بات کے لئے بھی پر امید نظر آئے کہ آئندہ جن چار ریاستوں میں انتخابات ہونے جارہے ہیں وہاں بھی پارٹی کامیاب رہے گی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز