گجرات اسمبلی انتخابات : بی جے پی کے زیادہ تر امیدوارطے ، کل تک پہلی لسٹ جاری ہونے کا امکان

Nov 15, 2017 11:20 PM IST | Updated on: Nov 15, 2017 11:20 PM IST

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات اسمبلی کے انتخابات کو لے کر آج اپنے زیادہ تر امیدواروں کو منتخب کر لیا اور ان کی پہلی فہرست کل آنے کا امکان ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی اور پارٹی صدر امت شاہ کی صدارت میں مرکزی الیکشن کمیٹی کی یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں دیر شام ہونے والی میٹنگ میں زیادہ تر نشستوں کے لئے امیدواروں کے بارے میں فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ کے بعد انتخابی کمیٹی کے سکریٹری جے پی نڈا نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹنگ میں گجرات اسمبلی کیلئے زیادہ تر نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں پر بات ہو گئی ہے اور ان کی فہرست ’مناسب وقت‘ پر جاری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں کرناٹک قانون ساز کونسل کی چھ خالی نشستوں کے انتخابات کے لئے بھی پارٹی کے امیدوار طے کئے گئے ہیں۔

گجرات اسمبلی انتخابات : بی جے پی کے زیادہ تر امیدوارطے ، کل تک پہلی لسٹ جاری ہونے کا امکان

علامتی تصویر

کمیٹی کی میٹنگ میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، سشما سوراج، تھاورچند گہلوت، اننت کمار، بی جے پی کی تنظیمی سکریٹری جنرل رام لال، سکریٹری جنرل بھوپندر یادو، سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین شامل ہوئے۔ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپاني، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، سابق وزیر اعلی آنندي بین پٹیل، صوبائی کمیٹی جنرل سکریٹری جیتو بھائی واگھاني بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

ایک سو بیاسی نشستوں والی گجرات اسمبلی کا الیکشن دومرحلے میں ہونا ہے۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں پر نو دسمبر کو اور دوسرے مرحلے میں 93 سیٹوں پر 14 دسمبر کو پولنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے کل نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے اور نامزدگی شروع ہو گئی ہے جس کی آخری تاریخ 21 نومبر ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے 20 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری هوےنے کے ساتھ نامزدگی شروع ہوجائے گی ۔ دوسرا مرحلے کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 27 نومبر ہوگی۔

کانگریس کے امیدواروں کی پہلی فہرست کل آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کی تیاری قریب 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کی اور 20 نشستیں ہاردک پٹیل اور اس کے ساتھیوں کو دینے کی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ بی جے پی اس کے بعد صرف اپنے پتے کھولے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز