سلمان خان کے قتل کی سازش کا انکشاف ، ملزم نے مئی میں کی تھی گھر کی ریکی

کالا ہرن معاملے کے ملزم اداکار سلمان خان کے قتل کی سازش ک اانکشاف اس ٹی ایف کی ٹیم نے کیا ہے۔

Jun 09, 2018 09:17 PM IST | Updated on: Jun 09, 2018 09:33 PM IST

کالا ہرن معاملے کے ملزم اداکار سلمان خان کے قتل کی سازش ک اانکشاف اس ٹی ایف کی ٹیم نے کیا ہے۔دراصل گروگرام کی اسی ٹی ایف کی ٹیم نے حیدرآباد سے گینگسٹر لارینس وشنوئی کے گرگے سنپت نہرا کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔سنپت نہرا پر قتل ،قتل کی کوشش اوررقم مانگنے کے دو درجن سے زائد معاملے ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں درج ہیں۔گرفتاری کے بعد جب سنپت نہرا سے ایس ٹی ایف کی ٹیم نے پوچھ تاچھ شروع کی تو ایک بار ٹیم کے بھی اس وقت ہوش اڑ گئے جب نیرا نے قبولا کہ وہ سلمان خان کے قتل کی سازش رچ رہا تھا۔۔

ایس ٹی یاف کی ٹیم کے مطابق سمپت نہرا نے قبولا کہ وہ سلمان خان کے قتل کی سازش کیلئے دو دن تک اس کے گھر کی ریکی بھی کر چکا ہے۔سازش کسی بھی طرح سے ناکامیاب نہ ہو اس لیلئے باقاعدہ نہرا گھر کے آس پاس کی ٹوہ لینے کے ساتھ ساتھ سلمان کے آنے جانے کے وقت اور سکیورٹی کی جانکاری بھی تلاش کر رہا تھا۔

سلمان خان کے قتل کی سازش کا انکشاف ، ملزم نے مئی میں کی تھی گھر کی ریکی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان

Loading...

سمپت نہرا مئی کے پہلے ہفتے میں سلمان خان کے گھر کی ریکی کرنے کیلئے گیا تھا۔سمپت نہرافین بن کر اس وقت سلمان کے قتل کی سازش کے فراک میں تھا جب سلمان اپنے گھر کی بالکنی پر کھڑے ہو کر اپنے مداحوں سے روبرو ہوتے ہیں۔اتنا ہی نہیں مداحوں اور سلمان کے درمیان کتنا فاصلہ اور اس فاصلے میں کس ہتھیار سے گولی داغی جا سکتی ہے۔اس لی بھی جانکاری سمپت نہرا نے تلاش کی تھی لیکن سمپت نہرا اپنے اس منصوبے میں کامیاب ہو پاتا اس سے پہلے ہی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے اسے حیدر آباد سے اپنی گرفت میں لے لیا۔

رینس وشنوئی نے دی تھی سلمان کو دھمکی

سلمان خان کے قتل کی سازش لارینس وشوئی کی اس دھمکی سے جوڑ کر دیکھی جا رہی ہے۔جب گینگسٹر وشوئی نے سلمان خان کو کالا ہرن کے شکار کے معاملے جان سے مروانے کی بات کہی تھی۔فی الحال سمپت نہرا کی گرفتاری سے سلمان خان کے قتل کی سازش تو ناکام ہو گئی ہے لیکن اس سازش میں سمہت نہرا اور کون کون مددگار تھے ان کی جانکاری اور تفتیش میں اب ایس ٹی ایف کی ٹیم لگ گئی ہے۔سمپ تنہرا سے آگے پوچھ گچھ میں کئی اور بڑے انکشاف ہونے کی امید ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز