نیپال میں نظر آئی رام رحیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت، سادہ لباس میں پہنچی ہریانہ پولیس

رپورٹ کے مطابق، ہنی پریت نیپالی وقت کے مطابق دیر رات 3.30 بجے سنسری ضلع کے ایٹہری علاقے میں دیکھی گئی۔

Sep 19, 2017 03:10 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 03:12 PM IST

نئی دہلی۔ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کی خاص ہنی پریت کے بارے میں پولیس کو معلومات ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ہنی پریت کو نیپال کے ایٹہری علاقہ میں دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد اس کی تلاش میں چھاپہ ماری ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ہنی پریت نیپالی وقت کے مطابق دیر رات 3.30 بجے سنسری ضلع کے ایٹہری علاقے میں دیکھی گئی۔ اس کے ساتھ تین گاڑیوں کا ایک قافلہ تھا۔ جب تک نیپال اور ہریانہ پولیس اس تک پہنچتی وہ پوکھرا کی طرف فرار ہو گئی۔

نیپال میں نظر آئی رام رحیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت، سادہ لباس میں پہنچی ہریانہ پولیس

ہنی پریت سنگھ: فائل فوٹو، پی ٹی آئی۔

اس کے بعد، ہریانہ پولیس کے اہلکار سادہ لباس میں وہاں چھاپہ ماری کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ نیپال پولیس بھی ہے۔ وہیں، نیپال پولیس کی سی بی آئی ڈی کی خصوصی ٹیم بھی سرحد پر پہنچ گئی ہے۔

نیپال پولیس کا دعوی ہے کہ ہنی پریت کا چہرہ نیپال کی لڑکیوں سے ملتا جلتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ نیپال کی پہاڑیوں میں نیپالی خاندانوں کے ساتھ چھپنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ گھروں میں چھپنے کے لئے بہت سارے پیسے خرچ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ 4 مزید لوگوں کے ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز